کراچی (نوائے وقت نیوز) وزیر داخلہ چودھری نثار نے گورنر سندھ عشرت العباد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ نے عمران فاروق کیس میں پیشرفت کے بارے میں گورنر سندھ کو اعتماد میں لیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سب کا اتفاق ہے کہ عمران فاروق کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
چودھری نثار کا گورنر سندھ سے ٹیلیفونک رابطہ، عمران فاروق قتل کیس میں پیشرفت پر اعتماد میں لیا
Apr 17, 2015