کراچی (نوائے وقت نیوز) باکسنگ میں پاکستان کا نام روشن کرنیوالا استاد نذر محمد موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ نذر محمد کو کینسر کا مرض ہے جو سارے جسم میں پھیل چکا ہے۔ بیٹے ندیم نذر نے کہا کہ علاج ممکن ہے لیکن پیسے موجود نہیں، حکام کو بہت خطوط لکھے ہیں مگر کوئی جواب نہیں ملا۔