ایرانی کوسٹ گارڈ نے 41 پاکستانی ماہی گیر گرفتار کر لئے، غیرقانونی ایران داخل ہونیوالے 64 شہری لیویز کے حوالے

Apr 17, 2015

گوادر/ کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ+ بیورو رپورٹ) ایرانی کوسٹ گارڈز نے گوادر کے قریب 41 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا۔ 10 کشتیاں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔ ماہی گیروں کا تعلق جیوانی سے ہے۔ علاوہ ازیں ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار 69 پاکستانی باشندوں کو تفتان بارڈر پر لیویز کے حوالے کر دیا۔ لیویز کے مطابق یہ افراد غیرقانونی طور پر ایران میں داخل ہوئے تھے اور روزگار کی تلاش میں ایران کے راستے یورپی ممالک جانا چاہتے تھے لیویز نے گرفتار افراد کو مزید کارروائی کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

مزیدخبریں