کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی میں اسلحہ کرائے پر دینے والی پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی کے دفتر پر چھاپہ پر یڈی تھانے کے انچارج اعجاز خواجہ کی آخری کارروائی ثابت ہوا۔ مقتول اعجاز خواجہ نے ایک روز قبل ہی اسلحہ کرائے پر دینے والی سکیورٹی کمپنی کے دفتر پر چھاپہ مارا تھا جس کے بعد کمپنی کے مالک اقبال اعوان کی گرفتاری ڈیفنس سے عمل میں آئی تھی۔ مقتول تھانہ انچارج اعجاز خواجہ صدر میں تجاوزات مافیا کے خلاف بھی انتہائی سرگرم تھے۔
مقتول ایس ایچ او اعجاز خواجہ تجاوزات مافیا کیخلاف سرگرم تھے
Apr 17, 2015