کراچی (سٹاف رپورٹر) سعودی عرب کے نائب وزیر مذہبی امور و دعوت و ارشاد عبدالعزیز العمار نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے یمن پر باغیوں کے خلاف فضائی کارروائی قانونی حکومت کی درخواست پر بحالت مجبوری کی ہے، سعودی عرب کئی برسوں سے اس تنازع کو حل کرنے کے لئے یمن کی مقامی، سیاسی اور مذہبی قوتوں کے ساتھ تعاون کرتا رہا لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے بیرونی مداخلت کی وجہ سے حالات سنگین ہورہے تھے، ہمارے پاس اس بات کے مصدقہ ثبوت ہیں کہ ایران باغیوں کی مکمل سپورٹ کررہا ہے اور بغاوت کے پیچھے ایران ہی ہے، ہم جزیرہ عرب میں کسی کو مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، پاکستان ہمارا دوست ملک ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ اس مرحلے پر ہمارے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کراچی میں سعودی عرب کے قونصل جنرل کی رہائش گاہ پر مختلف اکابر علمائ، مذہبی اور سیاسی رہنما، عمائدین ودانشوروں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ایران حوثی باغیوں کی مکمل سپورٹ کر رہا ہے: سعودی نائب وزیر
Apr 17, 2015