ملک بھر میں پولیو کے 20 مشتبہ کیسز سامنے آ گئے، نمونے لیبارٹری قومی ادارہ صحت کو موصول

Apr 17, 2015

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ملک بھر سے پولیو کے 20 مشتبہ کیسز سامنے آ گئے جن کے نمونے تصدیق کیلئے پولیو لیبارٹری قومی ادارہ صحت کو موصول ہو گئے۔ سب سے زیادہ 10 کیسز خیبر پی کے سے بھجوائے گئے ہیں۔ پنجاب 4، فاٹا 3، سندھ 2، بلوچستان سے ایک کیس بھجوایا گیا ہے۔ رواں سال ملک بھر سے پولیو کے 21 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

مزیدخبریں