راہول گاندھی کی 56 روزہ ’’چھٹی‘‘ کے بعد بیرون ملک سے واپسی

نئی دہلی (بی بی سی) کانگریس پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی 56 دن کی چھٹی کے بعد جمعرات کی صبح دہلی لوٹ آئے۔ وہ فروری میں پارلیمان کے اہم بجٹ اجلاس سے قبل اچانک ’چھٹی‘ پر بیرون ملک چلے گئے تھے اور کانگریس پارٹی کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی کی شکست کی وجوہات اور مستقبل کی حکمت عملی پر تنہائی میں غور کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن ان کی عدم موجودگی سے پارٹی کو کافی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ حکمراں بی جے پی کا الزام تھا کہ ان کے اچانک چلے جانے سے یہ ظاہر ہوتا ہیکہ سیاست میں ان کی کتنی دلچسپی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق وہ تھائی ایئرویز کی ایک پرواز سے دہلی لوٹے لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ وہ اس دوران کہاں تھے اور کیا کر رہے تھے۔ امکان یہ ہے کہ راہول گاندھی کو جلدی ہی کانگریس کا صدر منتخب کر لیا جائے گا اور وہ ایک نئی نوجوان ٹیم کے ساتھ بی جے پی کو چیلنج کرنے کی کوشش کریں گے۔ پارٹی کے رہنماؤں کو ان سے عام شکایت یہ ہے ک وہ ’فل ٹائم‘ سیاست نہیں کرتے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق وہ پارلیمان میں کوئی تقریر کرتے ہیں اور نہ سوال پوچھتے ہیں، اور اکثر ایوان سے غائب رہتے ہیں جس سے تاثر یہ ملتاہے کہ سیاست میں ان کی اتنی دلچسپی نہیں ہے جتنی کانگریس جیسی بڑی پارٹی کے قائد کی ہونی چاہیے۔ عام تاثر یہ ہے کہ وہ آئندہ چند دنوں میں وہ حکومت کے خلاف کسانوں کی ایک تحریک میں حصہ لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...