سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرانےپرمسرت عالم کوایک روز نظر بند رکھنے کے بعد گرفتار کرلیاگیا

Apr 17, 2015 | 14:41

بھارتی فوج نے ایک بار پھر غاصبانہ قدم اٹھاتے ہوئے نہتے اور معصوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہا کردیسرینگر میں پاکستانی پرچم لہرانے  پر  بھارتی فوج کو آگ لگ گئیاور اس نے  وادی میں کشمیری نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیاکل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما مسرت عالم کو ایک روز ان کے گھر میں نظر بند رکھنے کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے،جبکہ حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق اوربزرگ رہنماء سید علی گیلانی کوان کے گھروں میں نظر بند کر دیا گیا ہے،دیگر رہنماﺅں اور کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریوں کے لئے گھر گھر تلاشی کے نام پر چادر اور چار دیواری کا تقدس   پامال  کرنے کا سلسلہ جاری ہے،سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارت بندوق کے زور پر کشمیریوں کے دلوں میں اپنی محبت پیدا نہیں کر سکتااس کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔س سے قبل مسرت عالم نے بھارتی سیاستدانوں اور میڈیا کے واویلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیری عوام کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
 مسرت عالم کی قیادت میں کشمیریوں نے بدھ کے روز ایک کشمیری نوجوان کے قتل کے خلاف ریلی نکالی تھی جس میں پاکستان کا پرچم لہرایا گیا تھ، سید علی گیلانی نے بھی اس ریلی سے خطاب کیا تھا، پاکستان کے حق میں کشمیری عوام اور رہنماؤں کی جانب سے پاکستان کے حق میں  جذباتی نعرے لگائے گئے تھے

مزیدخبریں