نوکیا نیٹ ورکس نے پاکستان میں 5G، LTE-A سیکورٹی سمیت مختلف ٹیکنالوجیز کا مظاہرہ کیا

لاہور (پ ر) نوکیا نیٹ ورکس نے 5G، سیکورٹی، لیکویڈ ایپلی کیشنز، بڑا یٹا اور اس کا تجزیہ اور سمال سیلز کے شعبوں میں جدید ترین مصنوعات متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ مصنوعات رواں ہفتے اسلام آباد اور لاہور میں کمپنی کے سینٹر آف کمپی ٹینس میں متعارف کرائی جائیں گی۔ نوکیا نیٹ ورکس کی جانب سے ان شعبوں میں مصنوعات متعارف کرانے کا اعلان موبائل ورلڈ کانگریس (ایم ڈبلیو سی) 2015 کے دوران کیا گیا تھا۔ نوکیا نیٹ ورکس کے کنٹری جنرل منیجر سعید قادری نے کہا کہ پاکستان ایک اہم مارکیٹ ہے اور ہم ملک میں ڈیٹا ٹریفک کے لئے پائیدار، محفوظ اور اگلی نسل کے موبائل براڈ بینڈ انفرا سٹرکچر کی تعمیر میں معاونت کے لئے پُرعزم ہیں جیسا کہ 2010ء میں نوکیا نیٹ ورکس کی پیشگوئی کے مطابق 2020ء تک یہ ایک ہزار تک بڑھ جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن