لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ ماہ نور گوجرانوالہ کے تھیٹر میں زیرنمائش سٹیج ڈرامہ ’’ماہ نور مستانی‘‘ میں پرفارم کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرامے میں میری پرفارمنس لوگ بہت پسند کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میں جب بھی سٹیج ڈرامہ کیا ہے، لوگوں نے پسند کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھیٹر پرفارمنس کیلئے بہترین جگہ ہے۔ اداکار کو اس کی پرفارمنس کا موقع پر ہی رسپانس مل جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سٹیج ڈراموں کے علاوہ فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کر رہی ہوں۔ اس وقت میرے دو ٹی وی ڈرامے زیرتکمیل ہیں۔ چند دن تک فلم ’’جیو سر اٹھا کے‘‘ کا آئٹم سانگ عکسبند کراؤں گی۔دو مزید بڑی فلموں میں اہم کرداروں کیلئے بات چل رہی ہے۔