مناکو(سپورٹس ڈیسک) سپین کے رافیل نڈال نے برطانیہ کے اینڈی مرے کو شکست دے کر مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنا منٹ کے فائنل میں سیٹ پکی کرلی۔ سیمی فائنل میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا ۔ رافیل نڈال نے انگلش سٹا رکو پہلا سیٹ ہارنے کے باوجود شکست سے دوچارکیا۔ رافیل کی کامیابی کا سکور دو چھ ‘چھ چار اور چھ دو رہا ۔
اینڈی مرے کو شکست‘رافیل نڈال مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے
Apr 17, 2016