بیجنگ(آئی این پی) بین الاقوامی سطح پر چین کی سائنس دان خواتین کا تحقیقی کام سراہے جانے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق مسلسل دوسرے سال چین کی سائنس دان خاتون نے اقوام متحدہ کی جانب سے تحقیق کے صلے میں لوریل ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ چین کے زرعی سائنس کے ادارے ہاربن ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی سربراہ چین ہو لان نے گذشتہ ماہ پیرس میں یونیسکو کا ایوارڈ وصول کیا،47سالہ چن نے برڈ فلو کی وجہ وائرس بننے والے وائرس پر بہترین تحقیق کے سلسلے میں یہ ایوارڈ اپنے نام کیا۔
چینی خاتون سائنس دان نے برڈفلو کے وائرس پر کامیاب تحقیق سے یونیسکو کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
Apr 17, 2016