اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایان علی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ ایان علی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالا جا سکتا ہے تو میرا کیوں نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق عدالت کا وقت ختم ہونے پر ایان علی کی درخواست واپس کر دی گئی۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ، اے ڈی سی ایل اور اے ڈی شاہد حیات کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرکے انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالی گئی۔