ڈھاکہ(بی بی سی) بنگلہ دیش کے ایک مشہور رسالے کے مدیر شفیق رحمان کو بغاوت کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شفیق رحمان کو ان شواہد کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم شیخ، حسینہ واجد کے بیٹے کے قتل کی سازش میں ان کا بھی ہاتھ تھا۔