الہ آباد، نشئی کے ہاتھوں ماں کا قتل، زخمی بہن بھی ہسپتال میں دم توڑ گئی

الہ آباد (نمائندہ نوائے وقت) نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر بیٹے کے ہاتھوں ماں کے قتل اور 2 بہنیں زخمی ہونے کے واقعہ میں ایک بہن گزشتہ روز لاہور کے ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ نواحی گائوں چھچھر میں نشئی نوجوان ناصر علی نے اپنی ماں سے نشے کیلئے پیسے مانگے۔ انکار پر ملزم طیش میں آ گیا اور کلہاڑی سے ماں رضیہ بی بی اور بہنوں صائمہ اور سونیا پر حملہ کردیا تھا، ماں موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی۔ زخمی بہنوں کو لاہور جنرل ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں بڑی بہن صائمہ چل بسی جبکہ سونیا زیرعلاج ہے۔ پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...