جدہ(نمائندہ خصوصی) سعودی ولی عہد نے سیلابی ریلے میں پھنسے شخص کی جان بچانے والے بہادر پاکستانی کو ایوارڈ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبہ عسیر کا ڈسٹرکٹ تثلیث میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے دوران وہاں پر مقیم پاکستانی محنت کش شوکت علی امین نے اپنی جان پر کھیل کر سیلابی نالے میں گاڑی سمیت پھنسے ہوئے سعودی شہری کو بچا لیا۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف نے شوکت کو نقدی انعام کے ساتھ ایوارڈ سے نوازنے کا حکم دے دیا۔اس سے قبل اہل علاقے نے بھی شوکت علی کے اعزاز میں تقریب منعقد کی اور اسے انعام سے نوازا۔