ڈی جی رینجرز کی قائم علی شاہ سے ملاقات، کراچی آپریشن تیزکرنے کا فیصلہ

کراچی (آئی این پی) وزیراعلیٰ سندھ سے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے اہم ملاقات کر کے سندھ کی سرحد پر جاری نگرانی بڑھانے اور کراچی آپریشن میں مزید تیزی لانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ہفتہ کو ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب میں جاری آپریشن کے سندھ پر اثرات سے متعلق گفتگو کی گئی، دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں سندھ کی سرحد پر جاری نگرانی اور کراچی آپریشن پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں سندھ کی سرحد پر مزید نگرانی بڑھانے اور کراچی آپریشن میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن