سادھوکے (نامہ نگار) لڑکی سے زیادتی کے الزام میں ایس ایچ او کو چھوڑ کر انسپکٹر سمیت چار اہلکار وں کو معطل کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ چار روز قبل ماڈل پولیس سٹیشن صدر میں مبینہ طور پر ایس ایچ او ملک عرفان کی جانب سے 16 سالہ شہزادی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی پاداش میں اسے سزا دینے کی بجائے اعلیٰ حکام نے انسپکٹر ریاض، سب انسپکٹر محمد ریاض، نائب محرر عاصم علی اور محمد شہباز کو قربانی کا بکرا بناتے ہوئے ملازمت سے معطل کردیا گیا۔