بلوچستان میں رواں سال پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)ملک بھر میں پولیو کے خلاف مہم جاری ہے ۔اس سلسلے میں کے پی کے اور بلوچستان میں تین روزہ انسداد پولیو مہم (آج) پیر سے شروع ہوگی۔بلوچستان میں رواں سال کوئی پولیو کیس سامنے نہیں آیا۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو نیسف کے ڈاکٹر عزیز کے مطابق کوئٹہ ،قلعہ عبداللہ اور پشین میں پولیو وائر س کے نمونے موجود ہیں اس لئے آج 17اپریل سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم میں 4 سے23ماہ کے بچوں کو پولیو کے قطروں کے ساتھ ویکسین کا انجکشن بھی لگایا جا ئے گا۔انہوںنے کہا کہ کوئٹہ میں حفاظتی ٹیکہ جات سے مکمل طور پر قوت مدافعت شدہ بچوں کی تعداد صرف 28 فیصد ہے اسی طرح قلعہ عبداللہ میں 27 فیصد اور بلوچستان میں سب سے زیادہ مکران ڈویژن کے علاقوں کیچ اور گوادر میں 50 فیصد تک بچے حفاظتی ٹیکہ جا ت سے قوت مدا فعت شدہ ہیں۔ خےبر پختو نخوا میںتین روزہ انسداد پولےومہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 56لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن