رفیق تارڑ کے داماد کا ختم قل ، اہم شخصیات کا اظہار تعزیت

Apr 17, 2017

لاہور (خبر نگار) سابق ڈی آئی جی ریٹائرڈ میجر مبشر اللہ کا ختم قل ان کی رہائش گاہ پر ہوا۔ جس میں اعتزاز احسن، عامر سہیل، خان بیگ، عمران مسعود، اسلم ترین، ذکا اشرف ، لارڈ میئر مبشر جاوید، مجیب الرحمن شامی و دیگر نے شرکت کی علاوہ ازیں سابق صدر پاکستان چیئرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ سے ان کے داماد میجر (ر) مبشر اللہ کی وفات پر کارکنان تحریک پاکستان، ممتاز دانشوروں اہم شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔ ان شخصیات میں سید غوث علی شاہ، چیف جسٹس (ر) میاں آفتاب فرخ، چیف جسٹس (ر) خلیل الرحمن خان، پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد، چودھری نعیم حسین چٹھہ، بیگم ثریا خورشید، خورشید احمد وائیں، مرزا محمد اسلم، ایم کے انور بغدادی، کرنل (ر) اکرام اللہ خان، کرنل (ر) سلیم ملک، انور قادری، چودھری ظفراللہ خان، مرزا احمد حسن، ڈاکٹر ایم اے صوفی، آغا محمد علی، کرنل (ر) سلطان ظہور اختر، میاں ابراہیم طاہر، رانا سجاد احمد، بیگم مہناز رفیع، بیگم صفیہ اسحاق، ڈاکٹر پروین خان شامل ہیں۔ دریں اثناء چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار اور سپریم کورٹ کے جج جسٹس آصف سعید کھوسہ سے گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا اور گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے محمد رفیق تارڑ کے گھر جا کر ان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی۔ علاوہ ازیں جامعہ اشرفیہ لاہورکے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم ، نائب مہتمم مولانا قاری ارشد عبید، ناظم حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانازبیر حسن ، حافظ خالد حسن،مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا فہیم الحسن تھانوی اورمولانا مجیب الرحمن انقلابی نے بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔

مزیدخبریں