لاہور (خصوصی نامہ نگار) شیخ الحدیث، محقق، مذہبی سکالر علامہ معراج الاسلام گزشتہ روز مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ایک عظیم علمی شخصیت سے محروم ہو گیا۔ علامہ معراج الاسلام تحریک منہاج القرآن کا قابل فخر اثاثہ تھے۔ انہوں نے وفات پر مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کو صبر جمیل عطا کرے۔ تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین، تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین، امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمان درانی، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، احمد نواز انجم اور جی ایم ملک نے علامہ معراج الاسلام کے انتقال پر دلی دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
شیخ الحدیث، محقق، مذہبی سکالر علامہ معراج الاسلام انتقال کر گئے
Apr 17, 2017