سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی آج سے شروع، قرعہ اندازی 28 اپریل کو ہو گی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) گورنمنٹ سکیم کی ایک لاکھ سات ہزار 526نشستوں کے لئے حج درخواستوں کی وصولی آج سے شروع ہو کر بدھ 26اپریل تک جاری رہے گی جبکہ قرعہ اندازی جمعہ 28اپریل کو ہو گی۔ درخواست گزار کے لئے ختم نبوت پر ایمان رکھنے کے بارے میں بیان حلفی پر دستخط کرنا یا انگوٹھا لگانا لازمی ہے۔ صوبہ پنجاب اور خیبر پی کے کے درخواست گزار دو لاکھ 80ہزار روپے جبکہ صوبہ سندھ اور بلوچستان کے عازمین دو لاکھ 70ہزار روپے جمع کروائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن