’’بہت دیر کردی مہربان آتے آتے‘‘ شہباز شریف نے فلائی اوور کا معائنہ کیا، اعلیٰ معیار کی تعریف

لاہور (خبرنگار) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے رائیونڈ ریلوے ٹریک فلائی اوور کے افتتاح کے بعد فلائی اوور کا معائنہ کیا اور فلائی اوور کی اعلیٰ کوالٹی کو سراہا اور کہا کہ یہ منصوبہ بھی پنجاب حکومت کے دیگر منصوبو ں کی طرح شفافیت اور اعلیٰ معیار کا شاہکار ہے۔ وزیراعلی کو دیکھ کر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور ’’دیکھو دیکھو کون آیا، شیرآیا، شیر آیا‘‘ کے نعرے لگائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نیازی صاحب کو چار سال بعد میٹروبس منصوبے کا خیال آیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے یہ الفاظ کہے ’’بہت دیر کردی مہربان آتے آتے‘‘۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...