گوجرانوالہ/ سیالکوٹ/ پاکپتن/ میانوالی (نامہ نگاران) مختلف واقعات میں اوباشوں نے 4 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ گوجرانوالہ میں شادی کا جھانسہ دیکر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ گھروں میں کام کاج کرنے والی نوشہرہ سانسی کی بیوہ خاتون شازیہ کو سعید نامی شخص نے شادی کا جھانسہ دیکر گوجرانوالہ کے مقامی ہوٹل میں بلالیا جہاں ملزم نے اپنے ساتھی شہباز کے ہمراہ شازیہ کو نشہ آور چیز پلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور بعد میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے خاتون کو ہوٹل سے نکال دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مزید برآں سیالکوٹ کے تھانہ مرادپور کے علاقہ گوہد پور میں شادی کا جھانسہ دے کر ملزم نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور رقیہ کے شادی کے اصرار پر ملزم نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس سے شادی سے انکار کرتے ہوئے اسے گھر سے باہر نکال دیا۔ پاکپتن کے گائوں جیون شاہ میں 34 سالہ ہمشیرہ (ط) کو ملزم علی شہزاد نے اپنے تین مسلح ساتھیوں کی مدد سے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ میانوالی میں ملزم عرفان اور عدنان نے اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ملزموں نے واقعہ کی ویڈیو بھی بنالی۔