بھارت میں قید 45 ماہی گیروں کی رہائی کا معاملہ لٹک گیا، سندھ حکومت شناخت میں تاخیر کر رہی ہے: وزارت داخلہ

Apr 17, 2017

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں قید 45 پاکستانی ماہی گیروں کے معاملے پر وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی طرف سے ماہی گیروں کی شناخت کی تصدیق میں تاخیر ہوئی ہے۔ وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کو 20 روز میں جواب دینے کیلئے مراسلہ ارسال کر دیا۔ مراسلہ وزارت داخلہ کے نگران ایڈیشنل سیکرٹری طارق محمود کی منظوری سے لکھا گیا۔ سندھ حکومت کی تاخیر کے باعث ماہی گیروں کی رہائی تعطل کا شکار ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں