زیتون کا تیل اورگری کا استعمال ذیابیطس اور امراضِ قلب سے بچائو کیلئے مفید ہے: طبی ماہرین

جنیوا (اے پی پی) سوئیٹزرلینڈ کے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ زیتون کا تیل اور گری کا استعمال ذیابیطس اور امراضِ قلب سے بچائو ، طویل اور صحت مند زندگی کے لئے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ یونیورسٹی آف جنیوا کے ماہرین نے زیتون سے بنی غذاؤں کو تجربہ گاہ میں بعض کیڑوں پر آزمایا جس سے ان کی زندگی میں اضافہ نوٹ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن