باجوڑایجنسی (این این آئی) باجوڑ ایجنسی میں زیر تعمیر پل گرنے سے دو مزدور ملبے تلے دب جانے سے جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ تحصیل سلارزئی کے علاقہ چرگوڑئی میں زیر تعمیر چھوٹا پل(کلیواٹ) گرنے سے زخمی مزدوروں کو فوری علاج معالجے کیلئے ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کیا گیا۔