کراچی( کامرس رپورٹر) یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے یوبی جی کے تمام رہنمائوں کو2019 کے ایف پی سی سی آئی الیکشن کیلئے باضابطہ انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔چیئرمین ماسپیڈافرحان حنیف کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میںتقریب میں سینیٹر عبدالحسیب خان' زبیر طفیل' گلزارفیروز'اختیاربیگ،طارق حلیم'چیئرمین پاکستان اسٹیل انجینئر ایم اے جبار،حنیف گوہر،سلطان شمسی، انور قریشی، شکیل ڈھینگڑا، نوراحمد خان،سلمان اسلم، راشداحمدصدیقی، فرخ مظہر،اکرام راجپوت ،ڈاکٹر فرحان عیسی،ناصرالدین شیخ ،زبیرباویجہ،فرحان چشتی ،کرنل طاہر، شاکرشاہ ،سمیرمیرشیخ، مسعود احمد، رضوانہ شاہداوردیگر بھی موجودتھیَ۔ایس ایم منیر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم بہت اچھی ہے اور اسے بہت پہلے آنا چاہیئے تھا،ہمارا مطالبہ ہے کہ اس اسکیم کو پارلیمنٹ اور سینٹ سے منظورکرایا جائے کیونکہ ملک میں ڈالرز کی قلت ہے اورڈالر آئیں گے تو حالات میں بہتری آئے گی۔یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ نے فرحان حنیف اوریو بی جی کے ترجمان گلزار فیروز نے کہا کہ ہمارے گروپ نے بھی چائناکی ایک کمپنی کے ساتھ جوائنٹ وینچر کیا ہے اور موٹر سائیکل انڈسٹری میں نیا منصوبے کا آغاز کردیا ہے،ہماری کوشش ہے کہ آئندہ تین سال میں ہم 20ہزار نوجوانوں کو ملازمتوں کے مواقع مہیا کرپائیں اور پاکستان کو پہلی مکمل اسمبلڈ موٹر سائیکل فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ اسٹیل ملز میں 18ہزار لیبر فارغ بیٹھی ہوئی ہے جن سے کام ہی نہیں لیا جارہا مگر پورٹ قاسم میں ہم نے اس سلسلے میں منصوبے کو شروع کردیاہے اور چائنا کے ماہرین بھی کام کررہے ہیں ،ہم روزگار ڈیولپ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔