اسلام کا تصور عقیدہ ختم نبو ت کے بغیر نا ممکن ہے۔پیر علی رضا بخاری

کراچی (نیوز رپورٹر) ممبر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی پیر سید علی رضا شاہ بخاری نے کہا کہ اسلام کا تصور عقیدہ ختم نبو ت کے بغیر نا ممکن ہے۔ قادیانی گروہ اسلام کیلئے ایک ناسور کی حیثیت رکھتا ہے ، مسلمانوں کو لا لچ دے کر گمراہ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اصحاب رسول اور شمع رسالت کے پروانوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں ۔ متفقہ طور پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے بھی قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے دیا ہے۔یہ بات انہوں نے دفتر جما عت اہلسنّت کراچی میں علامہ شاہ عبد الحق قادری اور حاجی حنیف طیب سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی۔ علامہ شاہ عبد الحق نے کہا کہ اس دور میں قادیا نیت کا رَد کرنااور اس فتنے کی ریشہ دوانیوں سے مسلمانوں کو آگاہ کرنا بھی جہاد ہے۔ انہوں نے آزاد کشمیر اسمبلی میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوانے میں پیر علی رضا شاہ بخاری کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کو فتنہ قادیا نیت سے محفوظ رکھنے کی اشد ضرورت ہے مسلم حکمران اپنے ممالک میں ایساقانون بنا ئیں کہ قادیانی کبھی ان ممالک میں اپنی ناپاک سازشوں میں کامیاب نہ ہو سکیں۔ حاجی حنیف طیب نے کہا کہ پاکستان میں فتنہ قادیانیت کی سر کوبی کے لئے 7 ستمبر 1974 ؁کو اس وقت قومی اسمبلی میں موجود علما ء اہلسنّت و اراکین نے قرار داد کے ذریعے قادیانیوں ، احمدیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلواکر مسلمانان پاکستان کو اس فتنہ سے بچانے کی خاطر ایمانی کردار ادا کیا ۔ پاکستان کے تعلیمی نصاب میں ختم نبو ت سے متعلق مضامین شامل کئے جائیں ۔

ای پیپر دی نیشن