امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام کیلئے کیمروں کی تنصیب

مکرمی! اس وقت ہمیں جو گو ناگوں مسائل لاحق ہیں ان میں سے ایک سنگین مسئلہ تعلیمی بحران کا ہے اس کا حل صرف ایک ہے وہ ہے نقل کی روک تھام۔ نقل کا رجحان طلبہ میں سرایت کر گیا ہے اور وقت آنے کے ساتھ بڑھ بھی رہا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام تعلیمی بورڈ کے زیر نگرانی امتحانی مراکز میں کیمروں کی تنصیب کی جائے تاکہ نقل کی روک تھام ممکن ہو سکے ۔ (محمد حبیب اللہ بابر، سکنہ کھچی ڈاکخانہ واں بھچراں ،میانوالی)

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...