آکسفرڈ کا امتیاز

مشہورزمانہ یونیورسٹی آکسفرڈ میں پڑھنا یا وہاں سے کسی امتیاز کا حصول بڑے اعزاز کی بات ہے۔ میانمار کی وزیر خارجہ آنگ سیو کائی جس زمانے میں انسانی حقوق کی جنگ لڑ رہی تھی تو آکسفر ڈ نے اسے ”فریڈم آف دی سٹی“ ایوارڈ سے نوازا تھا۔ گزشتہ دنوں میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کی خبریں نکلیں تو آکسفرڈ نے اس کا نوٹس لیا۔ اور سواکائی سے مذکورہ ایوارڈ یہ کہتے ہوئے واپس لے لیا کہ روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے صرف نظر کرکے محترمہ نے ناقابل تلافی جرم کا ارتکاب کیا ہے اور وہ اس اعزاز کی مستحق نہیں رہیں۔ برطانیہ کے 26 نوبل ایوارڈ یافتہ یافتہ شخصیات پیدا کرنے کا آکسفرڈ کا اعزاز کوئی اتفاقیہ بات نہیں بلکہ ان روایات و اقدار کی بدولت ہے جن کی یہ عظیم جامعہ 500 برس سے امین چلی آرہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...