دین سے سیاست کو جدا کیا جائے تو چنگیزیت رہ جاتی ہے ، ثروت قادری

کراچی (نیوز رپورٹر) سر براہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد ویکجہتی کو فروغ دیں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کریں ،معاشرے کے پسے ہوئے طبقوں کو بلاتفریق حقوق مہیا کئے جائیں ،دین سے سیاست کو جدا کردیا جائے تو چنگیزیت رہ جاتی ہے ،حکمران آئین اور جمہوریت منافی اقدام سے باز آجائیں ،غریبوںکو حقوق مہیا نہیں کئے اور استحصال جاری رہاتو پھر عوامی انقلاب کوکوئی روک نہیں سکے گا،پاکستان سنی تحریک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ،انتخابات میں بھرپور حصہ لینگے ،اُمیدواروںکی نامزدگی کیلئے درخواست وصولی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ،کارکنان عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کردیں ،گلی گلی ،محلے محلے ،شہر شہر پاکستان سنی تحریک کے پیغام کو پھیلائیں ،سیاست عوامی مسائل کو حل کرنے اور انسانیت کی خدمت کا نام ہے ،سیاست میں حصہ ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کو عملی جامہ پہنانے کیلئے لیا ہے ،کرپشن اور پنامہ زدہ لوگوں نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے ، حکمرانوںنے عوام کو یکساں تعلیم معیار اور صحت مہیا کرنے کی بجائے امیر ی غریبی کے نظام میںتقسیم کردیا ہے ،عوام کو ملک کے آئین کے تحت ان کے حقوق اور مسائل کا حل چاہتے ہیں اور اس کیلئے انشاء اللہ جدوجہد کرتے رہینگے ،محبت ،امن ،بھائی چارگی کے فلسفے کو عام کرکے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنا چاہتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے تحت محمود آباد کچھی میمن کمیونٹی ہال میں تجدید عہد وفا و حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان محمد طیب قادری ،محمد شہزاد قادری ،محمد آفتاب قادری ودیگر بھی موجود تھے ۔
ثروت قادری

ای پیپر دی نیشن