صوابی/رسالپور (اپنے نمائندوں سے)صوابی میں واقع کنڈ پارک کے مقام پر دریائے سند ھ میں دو خواتین سمیت تین افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں بہن بھائی اور ایک رشتہ دار خاتون شامل ہیں، تینوں کا تعلق پشاور اور اباسین یونیورسٹی کے طلباء تھے ، پولیس تھانہ تورڈھیر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز نورجمیل خان اپنی بہن اور ایک رشتہ دار خاتون کے ہمراہ سیروتفریح کیلئے کنڈ پارک صوابی آئے تھے اور وہاں دریائے سندھ کے کنارے بیٹھے تھے کہ ایک خاتون کی پائوں پھسل کر ڈوب گئی اس کو بچانے کیلئے نور جمیل اور دوسری خاتون بھی کود پڑی لیکن وہ پانی کی موجوں کی نذر ہوگئے ،مقامی غوطہ خوروں نے دونوں خواتین کی نعشوں کو نکالا جبکہ نورجمیل کی نعش کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔