منیلا (اے ایف پی) فلپائنی ملازمہ کو تشدد کے بعد ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ ترجمان وزارت خارجہ نے مؤقف اپنایا کہ اس کے مالک نے اسے بلیچ پلا دیا جس کے بعد اس کی حالت بگڑ گئی تھی۔ 2 اپریل کو جزان شہر میں واقعہ پیش آیا اور اگینس منیلا کو بے ہوشی کے عالم میں ہسپتال لایا گیا جس کے بعد ان کی سرجری کی گئی۔