رباط (اے پی پی) پیبلو اینڈوجار نے مراکو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فیصلہ کن معرکے میں انہوں نے کائل ایڈمونڈ کو شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق مراکش میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں سپین کے پیبلو اینڈوجار نے برطانیہ کے کائل ایڈمونڈ سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ان کی جیت کا سکور 6-2 اور 6-2 رہا۔