چین کا نیا کثیر المقاصد جنگی طیارہ جے۔10سی ائر فورس میں شامل

بیجنگ (آئی این پی/شِنہوا)چین کے نئے کثیر المقاصد جنگی جیٹ طیارے جے۔10سی نے اپنے فرائض ادا کرنے شروع کر دیئے ہیں،ائیر فورس میں شامل کر لیا گیا،یہ طیارہ جدید ترین جنگی نظام سے لیس ہے اور مختلف جنگی آلات اس میں نصب کئے گئے ہیں،چین میں تیار کردہ یہ جنگی طیارہ درمیانے اور قریبی فاصلے پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،یہ بیک وقت زمین،فضاء اور سمندر میں بھی اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے،یہ چین کی تیسری نسل کا سپر سانک طیارہ ہے اور اسے جولائی 2017میں چینی مسلح افواج کی 90ویں سالگرہ کے موقع پر داخلی منگولیا کے خودمختار ریجن کے تربیتی فوجی اڈے پرپیش کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن