نوجوانوں، خواتین کی نمائندگی سے دولت مشترکہ ممبر ممالک مضبوط ہوںگے:برطانوی وزیراعظم

لندن (عارف چودھری) نوجوان نسل، خواتین اور کم نمائندگی والے طبققات کی ترقی سے دولت مشترکہ کے ممبر ممالک مضبوط ہوں گے۔ برطانوی وزیراعظم ٹریسامے کا دولت مشترکہ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سول سوسائٹی، خواتین اورکم نمائندگی والے طبقات کی حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے، ممبرز ممالک میں عورتوں کی ترقی کیلئے شی ٹریڈ کے نام سے پروگرام کا اجرا کیا جا رہا ہے۔ ممبرز ممالک میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے لہذا ان کی ترقی کیلئے خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ نوجوانوں کو ترقی کی دوڑ میں آگے آنا چاہئے تاکہ مضبوط دولت مشترکہ کا قیام ممکن ہو سکے۔ آج کی دنیا میں نئے بزنس اور آئیڈیاز کی ضرورت ہے۔عالمی منڈ یوں میں ممبرز مما لک کی جانب سے تجارت ضروری ہے۔ تمام ممبرز مما لک کو مضبوط معیشت کیلئے کام کرنا ہوگا۔ 2020تک ممبر ممالک کے مابین تجارت کا حجم 700 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ برطانیہ کی تجارت میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن