لٹیرے اکٹھے ہو کر اداروں پر حملے کر رہے ہیں‘ امریکہ پاکستان کو ٹشو کی طرح استعمال کرتا ہے : عمران

مردان (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مردان میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا شاندار استقبال پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ فضل الرحمن کہتے ہیں کہ عمران خان یہودیوں کا ایجنٹ ہے۔ فضل الرحمن کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو سازش کی ضرورت نہیں۔ فضل الرحمن اقتدار میں آنے والی ہر جماعت کے ساتھ فٹ ہو جاتے ہیں۔ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ پرویز مشرف زرداری نوازشریف، فضل الرحمن سب کے ساتھ رہے، مینار پاکستان پر 29 تاریخ کو تاریخی جلسہ ہوگا۔ جلسے میں نوجوانوں کی بڑی تعداد آئے گی۔ ملک کے لٹیرے اکھٹے ہو کر اداروں پر حملے کررہے ہیں۔ یہ لٹیرے عوام کا پیسہ چوری کر کے باہر لے گئے۔ پوری قوم عدلیہ اور جے آئی ٹی کے ساتھ کھڑی ہے۔ ملک لوٹنے والے ہمارے اداروں پر تنقید کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے جج کے گھر پر فائرنگ کی گئی۔ انتیس اپریل کو بتائیں گے قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ پوری قوم واجد ضیاءکے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم نے پاکستان کی جمہوریت کیلئے اسلام آباد میں 126 دن کا دھرنا دیا جو پیسہ عوام پر لگنا چاہیے وہ چوری ہوتا ہے۔ یہ لوگ پانامہ جے آئی ٹی ممبران کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ منی لانڈرگ کی وجہ سے عوام کو نقصان ہوتا ہے۔ پہلی بار عدلیہ نے سٹنگ وزیراعظم کو ”کیوں نکالا“ کر دیا۔ ملک کو لوٹنے والوں کے لیے ارب پتی بن گئے۔ فضل الرحمن میرے ساتھ فٹ نہیں ہو سکتے۔ قرضوں کی قسطیں مہنگائی سے ادا کی جاتی ہیں۔ نواز شریف آپ کو اس لیے نکالا کہ 300 ارب روپے چوری کر کے باہر لے گئے ہو۔ اسفند یار، اچکزئی، زرداری، نواز شریف بھی کہتے ہیں وہ جمہوریت بچا رہے ہیں۔ نواز شریف 4 بار نااہل ہو کر ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ تاریخ میں پہلی بار کوئی طاقتور انصاف کے کٹہرے میں کھڑا ہوا۔ ماضی میں کبھی طاقتور کا احتساب نہیں ہوا۔ نیا پاکستان نظر آ رہا ہے۔ قوم 29 اپریل کو باہر نکلے۔ سب سے زیادہ پروٹوکول شہباز شریف کا ہوتا ہے۔ اس کے بعد سندھ کے وزیراعلیٰ کا اور سب سے کم پرویز خٹک کا پروٹوکول ہوتا ہے۔ نواز شریف 3 بار وزیراعظم بنے۔ 4 بار نااہل ہوئے پھر بھی پوچھتے ہیں مجھے کیوں نکالا۔ قوم خوش ہے عدلیہ نے طاقتور وزیراعظم کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا۔ پرویز خٹک نے کسی کو بھی سفارش پر نوکری نہیں دلوائی۔ بے نظیر کی دونوں حکومتوں میں زرداری وزیراعظم ہاﺅس رہے۔ جب حکومتیں گئیں تو زرداری جیل گئے۔ مینار پاکستان پر پوری قوم اکھٹی ہو گی۔ میرا وعدہ ہے قوم سے پیسہ اکھٹا کروں گا۔ کبھی کسی سے قرضہ نہیں لوں گا۔ بھیک نہیں مانگیں گے۔ نہ کبھی کسی کے سامنے جھکا ہوں نہ قوم کو کسی کے سامنے جھکنے دوں گا۔ ہمارے وزیراعظم امریکہ گئے تو ان کی تلاشی لی گئی۔ پاکستانی قوم کو اس کے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ انشااللہ موقع ملا تو قوم کو کسی کے سمنے جھکنے نہیں دوں گا۔ خیبر پی کا بلدیاتی نظام دیگر صوبوں سے بہتر ہے مزید بہتر کریں گے۔ پی ٹی آئی حکومت نے ایک ارب درخت لگائے۔ ہمارے کچھ لوگوں نے سینٹ الیکشن میں اپنے ضمیر بیچے۔ ضمیر فروشوں کو تحریک انصاف میں نہیں رکھیں گے۔ خواہ الیکشن ہار جائیں۔ فاٹا کو خیبر پی کے میں فوری ضم کیا جائے۔ فضل الرحمن اور اچکزئی نے فاٹا کو خیبر پی کے میں ضم ہونے سے روکا۔ الیکشن جیت کر فاٹا کو فوری خیبر پی کے میں ضم کریں گے۔ ہماری فوج نہ ہو تو ہمارا حال بھی دیگر مسلم ممالک کی طرح ہو گا۔ قبائلی علاقوں کے لوگوں کے مسائل کا حل فاٹا اور خیبر پی کے کا انضمام ہے۔ فاٹا اور خیبر پی کے کا انضمام ہوا تو ہم فاٹا میں ترقیاتی کام کرا سکیں گے۔ فضل الرحمن اور اچکزئی نے نواز شرف کو بتایا فاٹا خیبر پی کے میں ضم ہو گیا تو عمران مضبوط ہو جائے گا۔ آئی این پی کے مطابق روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا امریکہ پاکستان کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے، افغانستان کے مسئلے کا حل صرف مذاکرات ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان کی تاریخ نہیں سمجھ رہے،افغانستان میں امن پاکستان کے حق میں ہے، امریکہ کی جنگ میں شرکت سے ہمارا بڑا نقصان ہوا، امریکہ جو امداد دیتا ہے وہ ہمارے نقصان کے سامنے کچھ بھی نہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان کو معاشی بحران کا سامنا ہے، افغانستان میں امن پاکستان کے حق میں ہے، امریکہ جنگ کے ذریعے افغانستان کے مسئلے کا حل چاہتا ہے۔ افغانستان کا مسئلہ فوجی طاقت سے حل کرنے کا فارمولا ناکام ہو گیا، افغانستان کے مسئلے کا حل صرف مذاکرات ہیں۔ امریکی جنگ میں شرکت کے باعث کرکٹ ٹیموں نے پاکستان آنا چھوڑ دیا، ٹرمپ بھی پاکستان سے متعلق وہی کہہ رہے ہیں جو بھارت کہہ رہا ہے۔ آن لائن کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا بیس اپریل کو لاہور آنے کا دورہ ملتوی ہو گیا۔ بتایا گیا ہے عمران اکیس اپریل کو تین روزہ دورے پر انگلینڈ جائیں گے جبکہ وہ چوبیس اپریل کو واپس پہنچیں گے۔ انکے دورہ انگلینڈ کا مقصد نمل یونیورسٹی کے لیے فنڈ ریزنگ بتایا گیا ہے۔پی ٹی آئی فوج اور فاٹا عوام کیساتھ کھڑی ہے۔


ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...