فیض آباد دھرنا کیس : خادم رضوی دیگر کیخلاف 3 مقدمات داخل دفتر عدالت نے مزید کارروائی روک دی

اسلام آباد (نامہ نگار+ نوائے وقت نیوز+ صباح نیوز) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے فیض آباد دھرنا کیس کے ملزمان مولانا خادم حسین رضوی اور دیگر دھرنا قائدین کے خلاف تین مقدمات داخل دفتر کر دیئے۔ عدالت نے پراسیکیوشن کی استدعا پر مقدمات پر مزید کارروائی روک دی ہے۔ پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقدمات کی نئے سرے سے تحقیقات کی جا رہی ہے جس کی تکمیل پر دوبارہ چالان جمع کروایا جائیگا۔ پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ نیا چالان جمع کروائے جانے تک کیس کی سماعت نہ کی جائے۔ عدالت نے پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
دھرنا کیس

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...