لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں گھر میں آگ لگنے سے ماں بیٹا جھلس کر جاںبحق ہو گئے۔ افسوسناک واقعہ پر پورا علاقہ افسردہ ہو گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ ملت روڈ کی رہائشی خاتون رابعہ گھر میں کھانا پکا رہی تھی اچانک چولہے کے پاس موجود کپڑے کے پردوں کو آگ لگ گئی جس نے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے کمرے میں موجود رابعہ اور اس کا 3 سالہ بیٹا آئزک بری طرح جھلس گئے جنہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں ماں بیٹا دم توڑ گئے۔
آگ/ ماں بیٹا جاں بحق
ملت روڈ : کھانا پکاتے آگ لگنے سے ماں بیٹا جھلس کر جاں بحق
Apr 17, 2018