اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت نے معذور افراد کے لئے بچت سکیم کی شرح منافع بہبود اکا¶نٹ کے مساوی کر دی ہے۔ اس سلسلے میں سکیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے سال رواں کے بجٹ میں معذور افراد کے لئے سکیم کا اعلان کیا تھا۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز قواعد کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ معذور افراد کے لئے سکیم کی شرح منافع بہبود سکیم کے مساوی ہو گی۔ اس سے ایک لاکھ 92 ہزار افراد فائدہ اٹھا سکیں گے۔
شرح منافع
معذور افراد کیلئے بچت سکیم کی شرح منافع بہبود اکا¶نٹ کے مساوی کر دی گئی
Apr 17, 2018