لاہور (خصوصی نامہ نگار) شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے امریکہ کی شام میں بمباری کو کھلی جارحیت اور ناقابل معافی جرم قراردیتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ عالم اسلام دہشت گردوں کو بچانے اورشام کے مقامات کی بے حرمتی برداشت نہیں کرے گا۔ نواسی رسولؐ، دختر بتولؓ حضرت زینبؓ کے مزار اقدس کو کسی قسم کا نقصان پہنچا تو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پہلے بھی امریکہ کے حاشیہ برداردہشت گرد گروہوںنے مزار اقدس کو نقصان پہنچانے کی ساز ش کی تھی مگر ناکام رہے۔ انشااللہ آئندہ بھی ناکام رہیں گے۔