پاکستان کیخلاف دشمنوں کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی: ہاشم علی شاہ زنجانی

لاہور( پ ر ) سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانی و حضرت یعقوب حسین زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف ملک دشمنوں کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔ پاکستان تا قیامت قائم رہیگا اوترقی کرے گا پاک فوج اور عوام پر دشمن سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ وطن عزیز کی جانب اٹھنے والی ہر میلی آنکھ پھوڑ دی جائیگی۔ افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے مثال قربانیاں دیکر دہشت گردوں کا سر کچل دیا۔ ہماری قوم بلند حوصلہ اور مصائب سے گھبرانے والی نہیں۔ ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن