یکساں نظام تعلیم اور سروس سٹرکچر کیلئے احتجاج جاری رکھیں گے: چودھری سرفراز

Apr 17, 2018

پنجاب بھر سے ہزاروں اساتذہ آج پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز اور چئیرمین سید سجاد اکبر کاظمی کی قیادت میں متحدہ محاذ اساتذہ پاکستان کی کال پر بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پاکستان میں یکساں نظام تعلیم و اساتذہ کے یکساں سروس سٹرکچرکے حصول کیلئے پریس کلب اسلام آباد سے پارلیمنٹ ہائوس تک مارچ کریں گے اور دھرنا دیں گے۔حسب روایت 10%تنخواہوں میں اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے والی بات ہے۔بجٹ سے قبل ہی اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہو چکا ہے جبکہ بجٹ کے بعد ان کی قیمتوں میں مزیداضافہ ہوگا۔ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے علاج معالجہ بھی مہنگا ہو گیا ہے ۔2008ء سے ہائوس رینٹ منجمد ہے جس سے ایک کمرہ بھی کرایہ پر نہیں ملتا ۔خیبر پختونخواہ و دیگر صوبوں کے اساتذہ کو ٹائم سکیل ملنے پر اساتذہ پنجاب میں بے چینی و اضطراب بڑ ھ رہی ہے۔

مزیدخبریں