لاہور (پ ر) چیئرمین پبلک اصلاحی کونسل حامد ناصر کی قیادت میں UC99 کے مکینوں نے صاف پانی کے حصول کے لئے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ 20 سال سے علاقے کے ایم این اے اور ایم پی اے ن آج تک نئے پائپ لائن نہیں ڈلوائے جس کی وجہ سے یہاں کے مکین زنگ آلود اور بدبودار پینے کا پانی پی کر گزارہ کر رہوے ہیں جس سے متعدد موذی بیماریاں پیدا ہونے کا شدید خطرہ لاحق ہوچکا ہے۔