پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورمرکزی سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب اور مرکز میں نگران سیٹ اپ کے لیے دیگر جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ نگراں سیٹ اپ کے لیے نام زیر غور ہیں، عمران خان ان ناموں کو حتمی شکل دیں گے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مرکز اور صوبوں میں ایسا سیٹ اپ لانا چاہتے ہیں کہ کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ تحریک انصاف جلد نگراں سیٹ اپ کے لیے ناموں کا اعلان کر دے گی۔