ننکانہ صاحب (نامہ نگار) بیساکھی تہوار کے موقع پر گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں 1947ء سے قبل ہندوستان کے گاؤں کلانور ضلع گرداسپور کے رہائشی دو دوست خاندانوں کا ملاپ ہو گیا۔ دونوں گلے مل کر خوشی کا اظہار کرنے لگے۔ جذباتی مناظر نے لوگوں کو متاثر کر دیا۔ عبدالرحمان کا خاندان 1947میں ہجرت کر کے پاکستان آ کر گوجرہ میں آباد ہو گیا تھا۔ جبکہ شنگارہ سنگھ کا خاندان گاؤں کلانور ضلع گرداسپور انڈیا میں ہی مقیم رہا۔ اس طرح دونوں خاندانوں کا دوستی کا رشتہ 71 سال بعد دوبارہ جڑ گیا۔