سیالکوٹ (صباح نیوز) 1960 کے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرکے مقبوضہ کشمیر میں بگلیہار ڈیم پر پانی روکے جانے کی وجہ سے ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب کے پانی کی آمد 21 ہزار چدار سو 43 کیوسک رہ گئی اور مقبوضہ کشمیر سے آکر دریائے چناب میں شامل ہونے والے دو دیگر دریائوں مناورتوی میں پانی کا بہائو کم ہوکر آٹھ سو بائیس کیوسک اور دوسرے دریائے جموں توی میں پانی کی آمد دو ہزار چار سو پندرہ کیوسک رہ گئی جبکہ دریائے چناب سے نکلنے والی نہر اپر چناب میں پانی کا بہائو کم ہوکر سات ہزار کیوسک اور دوسری نہر مرالہ راوی لنک میں پانی کا بہائو آٹھ ہزار کیوسک رہا اور پانی کمی کی وجہ سے سیالکوٹ، نارووال اور گوجرانوالہ و دیگر اضلاع کی لاکھوں ایکڑ زرعی رقبہ پر کاشت شدہ فصلوں کو نقصان پہنچا جہاں اب کاشتکار اورکسان ٹیوب ویلوں کا پانی فصلوں کو لگانے پر مجبور ہیں۔