کوئٹہ (بیورو رپورٹ) نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ سرادک میں کمسن چرواہا دستی بم سے کھیلتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ پنجگور کے علاقے وشبود میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے ناصر‘ عبدالمالک کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ مہراللہ نامی شخص کے مہمان خانے پر پیش آیا۔ نامعلوم افراد نے مہمان خانے میں گھس کرمقتولین کو نشانہ بنایا جبکہ سرادک میں شہزاد نامی کمسن چرواہا دستی بم سے کھیلتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔
کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق‘ کمسن چرواہا دستی بم سے کھیلتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا
Apr 17, 2019