رائے ونڈ (نامہ نگار)مسلم لیگی رہنماء چیئرمین یوسی پاجیاں سردار محمد صدیق نمبردار نے کہا کہ گیس کی قیمت دوگنا کرنا غریب عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے،بھاری قرضوں سے معیشت مضبوط نہیں ہوگی،حکومت نا پسندیدہ فیصلے کررہی ہے،ٹیکسوں کا بوجھ براہ راست عوام پر پڑنے سے وہ مزید نیچے دب جائیں گے،حکومت ہر محاذ پر ناکام جا رہی ہے، نیب حکومت کا دایاں ہاتھ بن چکا ہے، چیئرمین نیب کی شہباز شریف فیملی کے کیسوں کی براہ راست نگرانی اس کا عملی ثبوت ہے،شریف فیملی پر پلی بارگین سے اپنی جان چھڑانے کا الزام بے بنیاد ہے، حکومت عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولیات پہنچانے سے بھی قاصر ہے،احتساب صرف شریف فیملی کا ہو رہا ہے، حکومت ابھی تک ترقی کا کوئی منصوبہ نہیں دے سکی۔